مہنگائی کی شرح

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 42 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک میں جاری مہنگائی کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
ملک میں مہنگائی کے وار نہ رکے، مجموعی شرح میں 42فیصد تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ادارہ شماریات کا دعویٰ ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح تاحال 42 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے دعوی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران انڈے، لکڑی، پیاز، لہسن اور دالوں سمیت 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔
جبکہ مزید بتایا گیا کہ رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.51 فیصد کمی بھی آئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی بنیادی حقوق کے منافی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی ،مولانا عبدالغفور