50 افراد

50 افراد کو قتل کرنے والا شخص چنیوٹ پولیس کے ہاتھوں مارا گیا

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر چنیوٹ کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس میں 50 افراد کے قتل میں ملوث دہشتگرد غضنفر ندیم ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد غضنفر ندیم کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد غضنفر ندیم فیصل آباد میں 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا، غضنفر ندیم فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں بھی ملوث تھا اور مذہبی منافرت پر مبنی دہشتگردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور اسلحہ قبضے میں لیا گیا، دہشتگرد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ کروایا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

مزید پڑھیں:  لبنان: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد31تک پہنچ گئی