بم برآمد

پشاور سے کراچی کینٹ سٹیشن پہنچنے والی ٹرین سے بم برآمد

ویب ڈیسک: کراچی کی کینٹ اسٹیشن پہنچنے والی ٹرین عوامی ایکسپریس سے برآمد ہونیوالا پانچ کلو وزنی بم برآمد کر کے کراچی کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بم کو پشاور سے کراچی آنے والی ٹرین عوامی ایکسپریس کی سیٹ کے نیچے چھپایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق عوامی ایکسپریس میں بم کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری موقع پر پہنچ کر بم کو کنٹرول بلاسٹ کے ذریعے ناکارہ بنایا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ بم میں 2 کلو گرام دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا تھا جبکہ بم کا وزن 5 کلو تھا، دھماکا خیز مواد کو ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا جبکہ بم کو ڈیٹونیٹ کرنے کیلئے موٹرسائیکل کی بیٹری استعمال کی گئی تھی۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ تخریب کاری کی کوشش کسی علیحدگی پسند جماعت کی ہوسکتی ہے، بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم سیاہ اور لال رنگ کے سکول بیگ میں رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  الیکٹرک کاریں بھی ٹائم بم بن سکتی ہیں، وارننگ جاری