صرف پانچ ماہ

پاکستانیوں نے صرف پانچ ماہ میں 79ارب 81 کروڑ کی چائے پی لی

ویب ڈیسک: اس مہنگائی کے دور میں بھی پاکستانیوں نے چائے پر صرف پانچ ماہ کے دوران 79 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد خرچ کر ڈالے۔
ادارہ شماریات کے مطابق چائے کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 55 ارب روپے 19 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی، رواں مالی سال جولائی تا نومبر 1 لاکھ 16 ہزار ٹن سے زیادہ چائے درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 1 لاکھ ٹن سے زیادہ چائے درآمد کی گئی تھی۔
نومبر 2023 میں چائے کی کل درآمدات کا حجم 15 ارب 30 کروڑ روپے سے زیادہ رہا جبکہ نومبر 2022 میں 12 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق ماہ نومبر میں اکتوبر 2023 کے مقابلے میں چائے کی درآمد میں کمی ریکارڈ کی گئی، ماہ اکتوبر میں 16 ارب 41 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاورموٹروے ٹول پلازہ سے پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ