لعل شہباز قلندر کی درگاہ

لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے ایک کروڑسے زائد روپے کا سونا چوری

ویب ڈیسک: سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے ایک کروڑ سے زائد روپے کا سونا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے.
رپورٹ کے مطابق درگاہ سے ایک ماہ میں ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 863 روپے کا نذرانے میں دیا گیا سونا چوری ہوا۔
ترجمان وزارت اوقاف کے مطابق انکوائری کمیٹی کے سامنے درگاہ کے منیجر زبیر بلوچ نے اپنی چوری کا جرم قبول کیا ہے، زبیر بلوچ کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کے ساتھ کیس اینٹی کرپشن کو بھیجنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
گران وزیر اوقاف عمر سومرو نے کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر درگاہ کے منیجر کی تنخواہ اور پنشن بھی روکنے کے احکامات دے دیئے ہیں اور اینٹی کرپشن کو لکھ دیا ہے کہ منیجر زبیر بلوچ سے سونا چوری کرنے کی فوراً ریکوری کی جائے۔ دیگر درگاہوں کے منیجرز کیخلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ