محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کر دی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔ اس بار اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں سمیت خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں بعض مقامات پر برف باری اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مالاکنڈ اورایبٹ آباد میں بارش جبکہ مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مزید بارشوں اور برفباری سے موسم سرما کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  مالی میں دہشت گردوں کا سکول پر حملہ، 80افراد ہلاک ہو گئے