امریکہ کا اگلے مالی سال کیلئے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور

ویب ڈیسک: دفاعی بجٹ کی دوڑ میں امریکی بالادستی قائم، اگلے مالی سال 2024ء کیلئے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا۔ یوکرائن کیلئے بھی 800 ملین ڈالر کی امداد مختص کی جائَے گی۔
یہ رقم اس کے علاوہ رکھی گئی ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ رقم وزارت دفاع، توانائی، محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس سروسز پر خرچ کی جائے گی۔
امریکی پلاننگ کمیٹی کے مطابق دفاعی بجٹ میں مجموعی طور پر 3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے حالانکہ تنخواہوں کی مد میں 5 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ یوکرائن، اسرائیل اور ایشیاء پیسیفک کیلئے 106 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا تھا تاہم امریکی صدر کے مطابق کانگریس نے تعاون نہیں کیا اس لئے ایسا ہو نہ سکا۔ یاد رہے کہ اگلے مالی سال 2024ء کیلئے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے جلسہ میں 9مئی کے 12ملزمان گرفتار