افغان مہاجرین

افغان مہاجرین کی واپسی، اب تک 8 لاکھ لوٹ چکے ہیں، رپورٹ

ویب ڈیسک: افغان مہاجرین کی ملک سے واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، کچھ گرفتاری اور دیگر قانونی مشکلات کے خوف سے تو کچھ بزور واپس لوٹ چکے ہیں۔
ایسے میں نگران افغان حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں پاکستان، ایران اور ترکی سے تقریباً 8 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس آ چکے ہیں۔ ان لوٹنے والے افغانوں کے لئے تمام امور بخوبی انجام دیئے جا رہے ہیں۔
ترجمان افغان حکومت کا کہنا ہے کہ واپس آنے والے افغان مہاجرین پاکستان میں اپنے ساتھ ناروا سلوک کی شکایت کر رہے ہیں ساتھ مِیں مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ نگران حکومت پاکستان میں مقیم افغانوں کی صورتحال پر توجہ دے۔

مزید پڑھیں:  معاشی بحالی سیاسی استحکام سے جڑی ہے، وزیراعظم