تو ’بلا‘ مل جائیگا

تمام تر تحفظات کے باوجود الیکشن میں جارہے ہیں، عبدالغفور حیدری

ویب ڈیسک: جے یو آئی ایف کے رہنما عبدالغفورحیدری نے ایک بیان میں کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو پھر سے ہم پر مسلط کیا جائے گا؟
انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود الیکشن میں جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپیل میں جائے گی تو انہیں بلے کا انتخابی نشان مل جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ سے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر بات ہوگی، پیپلزپارٹی جانتی ہے سندھ میں متبادل قوت جے یو آئی ہے۔
یاد رہے چند روز قبل الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  الیکٹرک کاریں بھی ٹائم بم بن سکتی ہیں، وارننگ جاری