مداخلت ناقابل قبول

ریٹرننگ افسران کے کام میں مداخلت ناقابل قبول ہوگی، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے کام میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں۔
اُمیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے اور پولیس کی مداخلت کی شکایات پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کرانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ دینی ہے، کاغذات نامزدگی جمع کرانا امیدواروں کا حق ہے۔
آئی جی پنجاب نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آر پی آوز کو ہدایات جاری کر دی ہیں، شفاف انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، کوئی بھی افسر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو کارروائی کریں گے۔
الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ پولیس نے کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا تو کارروائی ہوگی، شفاف الیکشن میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات:غیر ملکی سفیروں کے قافلے کے قریب دھماکہ ،1پولیس اہلکارشہید،3زخمی