کردارکشی

چیف جسٹس کی کردارکشی :سیاسی جماعت کے سوشل میڈیااکاؤنٹس ملوث

ویب ڈیسک: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سوشل میڈیا پر حالیہ کردار کشی مہم میں ایک مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ججوں کی بیگمات کو ایئر پورٹس پرچیکنگ سے مستثنی قرار دینے والے ایک پرانے خط کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال کیا گیا، اس معاملے کو بغیر تحقیق اچھالا گیا اور اس کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر عدلیہ، ججوں اور ان کے اہل خانہ سے متعلق ہتک آمیز مہم چلائی گئی۔
اداروں کی تحقیقات میں ججوں کو بدنام کرنے کی مہم کے پیچھے سیاسی جماعت سے جڑے جانے مانے پروپیگنڈا اکاؤنٹس ملوث نکلے۔
ان اکاو¿نٹس سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات پر ججوں اور عدلیہ کو پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، چند سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے بھی اِس مخصوص سیاسی جماعت کے ٹارگٹڈ ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔
ججوں کی کردارکشی مہم میں ایک سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جھوٹے پروپیگنڈے کو وائرل کرنے میں پیش پیش رہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا،بندکرنے کا حکم