احسن اقبال

پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ انتخابات نہ ہوں‘احسن اقبال

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ انتخابات نہ ہوں لیکن 8 فروری کو ہر قیمت پر الیکشن کا انعقاد ہوگا ۔
نارووال کے حلقہ این اے 76 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جنرل الیکشن 2024ءصاف شفاف ہوں گے پی ٹی آئی شکست کے خوف سے دھاندلی کا شور مچا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف ریاستی جرم کرنے پر کارروائی کی جا رہی ہے، 8 فروری کو ہر قیمت پر انتخابات ہوں گے، انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ بھی واضع حکم دے چکی ہے، انتخابات کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی مختلف حربے استعمال کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ انتخابات نہ ہوں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر گھناو¿نا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کے پاس صرف دو راستے ہیں، اپنے کیے پر عوام سے معافی مانگے اور مفرور عدالت میں پیش کرے، ہم تمام پارٹیوں کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمان کا قانون سازی اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ