مد مقابل

مانسہرہ:این اے 15پر نواز شریف اور اعظم سواتی مد مقابل

ویب ڈیسک :مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15پر میاں نواز شریف اور تحریک انصاف کے اعظم سواتی مد مقابل ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے مانسہرہ این اے 15سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت بھی میدان میں آگئی ہے ۔
تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر اور مرکزی رہنماءاعظم خان سواتی نے نواز شریف کے مقابلے میں حلقہ این 15سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔
تحریک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی کی جانب سے ان کے وکلاءاور پارٹی کارکنوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی بنیادی حقوق کے منافی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی ،مولانا عبدالغفور