خسرہ کی وباء

شانگلہ میں خسرہ کی وباءپھیل گئی‘2بچے جاں بحق

ویب ڈیسک :ضلع شانگلہ کی تحصیل مارتونگ کے علاقہ دیدل میں خسرہ کی وباءپھیلنے سے ایک ہی گھر کے دو بچے جاں بحق ہو گئے ۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق مارتونگ کے علاقہ دیدل میں خسرہ کی وباءپھیل گئی ہے جس کے باعث ایک ہی گھر کے دو بچے جان سے گئے جبکہ علاقے میں مزید کئی بچوں کے بھی متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
علاقے میں خسرہ کی وباءپھیلنے اور بچوں کی اموات کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
علاقہ کے عوام نے محکمہ صحت اور انتظامیہ سے فوری طورپر میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار