گاڑی کو حادثہ

رانا ثناءاللہ کی گاڑی کو حادثہ‘تمام افراد محفوظ رہے

ویب ڈیسک :مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی گاڑی کو فیصل آبادسے لاہور جاتے ہوئے ہوئے پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی گنے سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں رانا ثناءاللہ سمیت تمام افراد محفوظ رہے البتہ قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا ،مولانا فضل الرحمن