ملک بھر میں ساڑھے تین لاکھ ٹرک اور ٹینکرز رجسٹرڈ

ویب ڈیسک: پاکستان میں رجسٹرڈ ٹرک اور ٹینکرز کی تعداد تین لاکھ54ہزار220ہو گئی جن میں پنجاب میں سب سے زیادہ ایک لاکھ40 ہزار 283 گاڑیاں، بلوچستان میں دوسرے نمبر پر1لاکھ چار ہزار277 گاڑیاں رجسٹرڈہیں وزارت مواصلات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1960ماڈل کے پانچ ہزار 16ٹرک ابھی سڑکوں پر دوڑ رہے ہیں جبکہ 1961تا 1970 ماڈل کے بیس ہزار ٹرک اور 1971تا 1980ماڈل کے 55ہزار ٹرک مال برداری وغیرہ کیلئے استعمال ہورہے ہیں اس طرح1981تا 1990ماڈل کے 80ہزار 124ٹرک رجسٹرڈ ہیں رپورٹ کے مطابق پاکستان میں منی ٹرک کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار شمار کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاورموٹروے ٹول پلازہ سے پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ