بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مذاکرات

بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مذاکرات میں اہم پیشرفت، گرفتار مظاہرین رہا

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین سے حکومتی ٹیم کے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہو گئی، تمام گرفتار مظاہرین کو رہا کر دیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل ریمانڈ پر گرفتار تمام افراد عدالتی احکامات کے بعد جیل سے رہا کر دئیے گئے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق قانونی تقاضے مدِنظر رکھ کر گرفتار مظاہرین کی ضمانتیں منظور ہوئیں جس کے بعد اسلام آباد میں گرفتار کئے گئے مظاہرین کو رہا کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے عزیز واقارب معلومات اور مدد کیلئے رابطہ کریں تا کہ قانونی معاونت دی جاسکے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کی تحویل اور جیل سے رہا ہونیوالے افراد کی تعداد 290 ہے۔
واضح رہے مظاہرین نے حکومت کی وزرا کمیٹی اور گورنر بلوچستان سے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مالی میں دہشت گردوں کا سکول پر حملہ، 80افراد ہلاک ہو گئے