پاکستانی عوام

2023 میں پاکستانی عوام نے ملکی تاریخ کا مہنگا پیٹرول اور ڈیزل خریدا

ویب ڈیسک: سال 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ پاکستانی عوام سال 2023 میں ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا پیٹرول اور ڈیزل خریدنے پر مجبور ہوئے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 16 ستمبر کو نگران حکومت میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں جب فی لیٹر پیٹرول کی قیمت سب سے زیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسے ہوگئی تھی۔
یاد رہے 2023 کے آغاز پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے تھی۔
یکم اکتوبر 2023 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں حالیہ 3 ماہ میں فی لیٹر پیٹرول 64 روپے 4 پیسے اور ڈیزل 52 روپے 99 پیسے سستا ہوا۔
سال 2023 کے اختتام پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 19 پیسے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مختلف علاقوں سے کم عمر بچے غائب ہونے لگے