ہم پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جائیں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: شیخ رشید احمد نے آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جائیں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج تفصیل کے ساتھ اسکرونٹی ہوئی۔
کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ایک اور اسکرونٹی 28 دسمبر کو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں 17 دفعہ وزیر رہا مجھ پر آج تک کبھی لین دین اور کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں 6 فروری کو ایک ہی جلسہ کروں گا، انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین بھی قابل احترام ہیں۔
میں نے 6 سے 7 مخالفین دیکھے تھے لیکن اس دفعہ میرے مخالف 44 امیدوار میدان میں اُترے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ حلقوں میں سارے کام شیخ راشد شفیق نے کرنے ہیں، 56 اور 57 بھی جیتیں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ جنرل انتخابات میں قلم دوات کے نشان سے راولپنڈی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
ماں بچہ ہپستال 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے، کالج کا افتتاح 6 فروری کو کریں گے، سارے کام مکمل کرنا مشن میں شامل ہے۔
شیخ رشید نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ 6 فروری کو کالج میں اسٹاف بھیج دیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں نے راولپنڈی سے بدمعاشی اور قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں پی ٹی آئی ہمیں ووٹ دے گی۔

مزید پڑھیں:  کرم میں ایک بار پھر جھڑپیں :6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی