آصف زرداری

پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن‘ حکومت ہم بنائیں گے: آصف زرداری

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے، ان شاءاللہ حکومت ہم بنائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن میں محنت کرنی چاہئے پہلے بغیر محنت کئے آگئے تھے لیکن اب محنت کرنا ہوگی۔
نواب شاہ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے۔
آصف زرداری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے، پہلے بغیر محنت کیے آگئے تھے، اب محنت کریں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا