احد چیمہ

وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کوآخر کار عہدے سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو آخر کار عہدے سے ہٹادیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احدچیمہ کو ہٹانے کی سمری صدرمملکت کو ارسال کی تھی‘ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے انہیں ہٹانے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ مانگی تھی اور رپورٹ نہ ملنے پر نوٹس لیا تھا جس پر کل سماعت ہونی ہے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمان کا قانون سازی اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ