پنجاب بھر میں شدید دھند

پنجاب بھر میں شدید دھند، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے بند

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں۔
پنجاب میں رات گئے سے شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔
موٹروے ایم 4 شیرشاہ سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے، موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے روہڑی تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ مسافر غیرضروری سفر سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور فوگ لائٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  برہان انٹرچینج بند، سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں