مرغی کی مانگ میں اضافہ، 30روپے کلو مہنگی ہوگئی

ویب ڈیسک :مرغی 30روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے مرغی چند روز قبل 325روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی تاہم گزشتہ روز مرغی کی قیمت میں فی کلو 30روپے کا اضافہ ہوگیا ہے اور مرغی واپس 355روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
موسمیاتی بیماریوں ، برڈ فلو کے باعث بڑی تعداد میں مرغیاں مر رہی ہیں جبکہ افغانستان میں پابندی کے باعث بھی مرغیوں کی سپلائی افغانستان میں بند ہو چکی ہیں جس کے باعث مرغی کی قیمت میں کمی آ رہی تھی تاہم گزشتہ رو ز اچانک مرغی کی قیمت میں تیس روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے مرغی کی قیمت میں تیس روپے فی کلو کے اضافہ کے ساتھ مرغی کے کاروبار کرنے والے تاجر ایک ہی دن میں لاکھ پتی ہو گئے ہیں۔ جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انڈے عام آدمی کے خرید و فروخت سے باہر ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار