فلسطین کے حامی کارکن شان کنگ پر انسٹاگرام کے دروازے بند

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فلسطینیوں کی مخالفت اور حمایت میں ہر جگہ مظاہرے جاری ہیں۔
اسی صورتحال میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو سائِٹ انسٹاگرام نے بھِی ایک قدم آگے بڑھ کر فلسطین کے حامی کارکن شان کنگ پر دروازے بند کر دیئے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی مصنف اور کارکن شان کنگ کا کہنا تھا کہ ان کا اکاؤنٹ 60 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہونے کے باوجود ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ اس کی وجہ ان کا فلسطین کی سپورٹ کرنا بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع ، امتحانی مراکز کے گردو نواح میں دفعہ 144نافذ