پیمرا

پیمرا کا جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر کا نوٹس

ویب ڈیسک :پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سپورٹس ایونٹس کے دوران جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر پر نوٹس لے لیا گیا ۔
پاکستا اور آسٹریلیاکے پرتھ ٹیسٹ کے دوروان سرکاری اسپورٹس چینل پی ٹی وی پر جوئے کی کمپنی کے اشتہار نشر کیے گئے تھے‘تاہم پابندی کے سبب سرکاری سپورٹس چینل پر ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہ ہوسکا۔
بعد ازاں پیمرا نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر پر نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات نشر کرنے پر قانونی کارروائی ہو گی، پیمرا بھی وزرات اطلاعات و نشریات کی زیرو ٹالرینس پالیسی کو تسلیم کرتا ہے۔
نوٹس کے مطابق کوئی چینل جوئے سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گا۔
اس سے قبل پی ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جوئے کے اشتہارات نشر ہونے پرحکومت کی زیروٹالرینس پالیسی تسلیم کرتے ہیں ۔
پی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ہماری براڈ کاسٹرز سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے، جوئے کے اشتہارات کو روکنے کے لیے تمام اسٹیٹ ہولڈرز سے بات کررہے ہیں، پر امید ہیں کہ معاملہ حل ہونے پر ناظرین پاک آسٹریلیا سیریزددیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  ضلع مہمند میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، ایک زخمی