ڈالر کی گراوٹ

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر مزید بہتر

ویب ڈیسک: ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روپے کی قدر میں مزید بہتری آئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 24 پیسے کمی کے بعد 282.13 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس مزید نیچے آ گیا۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 24 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 13 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا