خدیجہ شاہ

تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا

ویب ڈیسک :انسدا د دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں خدیجہ شاہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔
خدیجہ شاہ کو 2 ہفتے قبل لاہور سے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے خدیجہ شاہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا اور فیملی سمیت لاہور روانہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر تھیں۔
سماعت کے موقع پر خدیجہ شاہ کے اہل خانہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  ضلع مہمند میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، ایک زخمی