مہنگائی کی شرح متوسط

2024 میں مہنگائی کی شرح متوسط حد میں رہنے کی اُمید

ویب ڈیسک: 2024 میں مہنگائی کی شرح متوسط حد میں رہنے کی اُمید ہے۔ جس کے تحت مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد کی سطح پر آنے کی توقع ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کی مالی سال 2022-23 کی معاشی جائزہ رپورٹ کے مطابق بیرونی اور ملکی معاشی دھچکوں کی وجہ سے مالی سال 2023 غیرمعمولی طور پر سخت رہا۔
آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ پروگرام کے نویں جائزے میں تاخیر نے بیرونی کھاتے پر دباؤ بڑھایا، مالی سال23 میں افراط زر کی شرح 29.2فیصد تک پہنچ گئی۔
سیاسی غیریقینی صورتِ حال کاروباری اداروں اورمعاشی سرگرمیوں پر اثرانداز ہوئی، سکڑاؤ کی زری پالیسی کے تحت پالیسی ریٹ میں مجموعی طور پر 825 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا۔
مالی سال2023 میں بینکاری شعبے کے کل اثاثوں میں17فیصد اضافہ ہوا، گورنر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قیمتوں اور مالی استحکام کیلئے مالیاتی پالیسی اور موثر انتظامی اقدامات کرنا ہوں گے۔
مالی سال 25ء کے اختتام تک افراط زر کو 5 سے 7 فیصد تک لانے کے وسط مدتی ہدف کو حاصل کیا جائے گا، مالی سال 24 میں مہنگائی کی شرح معتدل ہو کر 20 سے 22 فیصد کی سطح پر آنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کلیئر کر دیاگیا کوئی نیا آپریشن نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف