افغانی اپنے وطن واپس

غیر قانونی ساڑھے چار لاکھ سے زائد افغانی اپنے وطن واپس

ویب ڈیسک: پاکستان میں غیر قانونی ساڑھے چار لاکھ سے زائد افغانی اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
02 جنوری 2024 کو جانے والے 699 افغان شہریوں میں 235 مرد، 163 خواتین اور 301 بچے اپنے ملک چلے گئے۔
02 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 457,261 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔
افغانستان روانگی کیلئے 36 گاڑیوں میں 75 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق