فلسطینیوں کیخلاف جنگ

فلسطینیوں کیخلاف جنگ امریکی ہتھیاروں کیساتھ لڑی جا رہی ہے، امریکی سینیٹر

ویب ڈیسک: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف جنگ امریکی ہتھیاروں کیساتھ لڑی جا رہی ہے.
فلسطین میں معصوم شہریوں کیخلاف اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ کانگریس کو فوری اسرائیلی فنڈنگ روک دینی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کو سمجھنا چاہئے کہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جنگ امریکی بموں، گولوں اور دیگر ہتھیاروں کیساتھ لڑی جا رہی ہے۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، کانگریس کو اسرائیلی فنڈنگ روک دینی چاہئے، امریکی ٹیکس دہندگان کو غزہ میں مزید خواتین، بچوں اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک جرم نہ بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود