پاسپورٹ رینکنگ

پاسپورٹ رینکنگ میں یو اے ای کے پاسپورٹ کا پہلا نمبر

ویب ڈیسک: انٹن کیپیٹل نے پاسپورٹ رینکنگ میں 2024 کی پہلی سہ ماہی کے لئے متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو اپنی درجہ بندی میں سب سے اوپر رکھا ہے۔
2024 کی پاسپورٹ رینکنگ میں 98ویں نمبر تک ممالک کی درجہ بندی کی گئی۔
رینکنگ میں طاقتور پاسپورٹ کیلئے یہ دیکھا گیا کہ ویزا کے بغیر کتنے ممالک کا سفر کرنے کی اجازت ہے۔
متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ اس وقت اپنے شہریوں کو بغیر ویزے کے 180 ممالک کا سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
رینکنگ میں دوسرے نمبر پر جرمنی، اسپین، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز ہیں جن کا پاسپورٹ آپ کو بغیر کسی پریشانی کے 178 ممالک میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔
اس فہرست میں پاکستان 94 ویں نمبر پر ہے جو فہرست میں پانچواں بدترین ملک ہے۔
پاکستان کا پاسپورٹ صرف 47 ممالک میں ویزا فری انٹری کی اجازت دیتا ہے۔
صرف صومالیہ، عراق، افغانستان اور شام پاکستان سے نیچے ہیں۔
اس فہرست میں یمن، بنگلہ دیش، لیبیا اور یہاں تک کہ فلسطین کو بھی پاکستان سے اوپر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ضم اضلاع بجٹ بارے شہباز شریف غلط بیانی کررہےہیں، مزمل اسلم