پی ڈی ایم اے

شدیددھند:پی ڈی ایم اے کی احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری

ویب ڈیسک :محکمہ مو سمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی اضلاع میں آئندہ چنددنوں کے دوران دھند پڑنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، ہری پور، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان سمیت میدانی علاقوں میں دھند اور سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر سمیت پہاڑی علاقوں میں بھی سردی کی لہر جاری رہنے جبکہ درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سنٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔
دھند سے پروازں، ریلوےاور ہائی ویز/موٹر ویز کے آپریشنز میں خلل پڑ سکتا ہے ‘مراسلے میں حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت کی گئی ۔
حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔
مراسلے میں کہاگیا ہے کہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کرنے کے علاوہ ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے، مینا خان