دھند کا راج

لکی مروت میں دھند کا راج، ٹریفک اور بجلی نظام درہم برہم

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ تجوڑی غزنی خیل و مضافات میں دھند کا راج رہا۔ دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 132 کے وی مین ٹرانسمشن لائن ٹرپ کر گئی اس حوالے سے پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے لائن ٹرپ کر گئی۔
ٹریفنک حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے اور فوگ لائٹ کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ضلع لکی مروت میں گزشتہ روز سے دھند کا راج ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اس دھند کی وجہ سے ٹریفک کے ساتھ ساتھ بجلی کا نظام بھی درہم برہم رہا۔

مزید پڑھیں:  سوات:غیر ملکی سفیروں کے قافلے کے قریب دھماکہ ،1پولیس اہلکارشہید،3زخمی