سڈنی ٹیسٹ، دوسرا دن بارش کی نظر، 116 رنز پر کینگرو اوپنرز آوٹ

ویب ڈیسک: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش کے باعث صرف 47 اوورز تک محدود رہا۔ پاکستانی بولنگ لائن کو ابتدائی کامیابی، 116 رنز پر دونوں اوپنرز پویلین بھیج دیئے۔
ذرائع کےمطابق سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے 313 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔
آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی کامیابی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی وکٹ کی صورت میں حاصل کی جو 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کا شکار بنے جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر چلتا کیا۔
سڈنی ٹیسٹ میں‌آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 116رنزبنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا اور وقت سے پہلے چائے کا وقفہ کر دیا گیا تاہم بعد ازاں مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے دوسرے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو مارنس لبوشین 23 اور سٹیو سمتھ 6 کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند