ڈھاکہ، شیخ حسینہ واجد کی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی 4 بار وزیراعظم رہنے والی شیخ حسینہ واجد کی جماعت نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ اس کامیابی کے بعد شیخ حسینہ واجد کی جماعت ایک بار پھر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا جس کے بعد شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی شیخ حسینہ واجد کے پانچویں مرتبہ وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ عوامی لیگ نے الیکشن میں 222 نشستیں حاصل کیں جبکہ انتخابات میں کسی دوسری سیاسی جماعت کے بجائے آزاد امیدواروں نے بڑے پیمانے پر کامیابی سمیٹی ہے اور 63 نشستیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، بنوں واقعہ پر کمیشن کے قیام کا طریقہ کار زیرغور