تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادا کرنے میں سب سے آگے

ویب ڈیسک: ملک میں تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادا کرنے میں سب سے آگے نکل گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے دولت مند ایکسپورٹرز کو پیچھے چھو ڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے دولت مند ایکسپورٹرز کے مقابلے میں 243 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرایا۔
تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ مالی سال کے اسی دورانئے کے مقابلے میں 38 فیصد اضافے کیساتھ 158 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے.
جو ایکسپورٹرز کی جانب سے جمع کرائے گئے ٹیکس کے مقابلے میں 243 فیصد زیادہ ہے۔
دوسری طرف اس دوران ایکسپورٹرز نے 4.3 ہزار ارب روپے کمائے ہیں اور اس کا محض ایک فیصد یعنی 46 ارب روپے بطور ٹیکس جمع کرائے ہیں جو کہ تنخواہ دار طبقے سے 243 فیصد کم ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ممکنہ گرفتاری فوج کو دینے کیخلاف درخواست دائر