نگران وزیر صحت

500پاکستانی ڈاکٹرز غزہ جانے کیلئے تیار ہیں،نگران وزیر صحت

ویب ڈیسک :نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا ہے کہ 500پاکستانی ڈاکٹرز غزہ میں اپنی خدمات ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیر صحت ندیم جان نے نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جانے کے لیے تیار ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خواہ ہم شہید ہو جائیں لیکن ہمیں غزہ بھجوا دیا جائے، جہاں ہم اہل غزہ کو اپنی خدمات پیش کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی ہے‘ میرے پاس 500 ڈاکٹر موجود ہیں جو غزہ میں خدمات دینے کو تیار ہیں۔ ہمارے وزیراعظم نے بھی اس معاملے پر بھرپور آواز اٹھائی ہے‘ پاکستان غزہ متاثرین کی بھرپور مدد کرے گا۔
وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ گلوبل ہیلتھ سمٹ پہلی بار ہو رہی ہے، جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس کانفرنس میں غزہ کے موضوع پر بات کی جائے ‘ پاکستان ویکسین پر کام شروع کرنا چاہتا ہے، تاہم ابھی ویکسین بنانے کی ہماری کپیسٹی نہیں ہے۔ لوگوں کے حقیقی مسائل صحت کے حوالے ہی سے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :افغان شہری نے مالک مکان کے 5سالہ بچے کو اغواء کر لیا