ڈالر مزید سستا، سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 65 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ویب ڈیسک: امریکی کرنسی ڈالر پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں مسلسل زوال کا شکار ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 86 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280اعشاریہ25 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 65 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت آغاز کے ساتھ ہی ایک بار پھر 65 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی۔
ابتدائی سیشن میں 100 انڈیکس 400 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، باپ کے سامنے بیٹا قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب