گیس پریشر میِں مزید کمی، صنعتوں کیلئے نیا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: گیس پریشر میں مزید کمی کےباعث صنعتوں کیلئے تیار شیڈول تبدیل کر کے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس فیلڈز سے مزید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو 65 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی۔ اس حوالے سے سندھ اور بلوچستان میں گیس پریشر میں مزید کمی دیکھی جانے لگی ہے۔
اس سلسلے میں جاری شیڈول تبدیل کر کے صنعتوں کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری نئے شیدول کے مطابق اب ہفتہ اور اتوار کے ساتھ جمعے کو بھی صنعتوں اور کیپٹو پاور جنریشن یونٹس کی گیس فراہمی بند رہے گی۔
گھریلو صارفین کے مسائل کے حل کیلئَے پہلے ہی کمپنی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا