3دہشت گرد ہلاک

فضل الرحمان اور ایمل ولی پر حملے کا منصوبہ ناکام‘3دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک :محکمہ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ) نے مولانا فضل الرحمن اور ایمل ولی خان پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 3دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق متنی میں کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور کو گرفتار کرکے نشاندہی پر اس کے مزید 2ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ2خودکش جیکٹس اور3 ہیندگرنیڈ بھی برآمد کرلیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے جانے والے دہشت گرد جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان پر خودکش حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
گرفتار دہشتگرد داعش خراسان کے رکن ہیں جنہو ں نے اہم سیاسی رہنماو¿ں کو ہدف بنایا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کو انٹلیجنس بیسڈ آپریشن میں گرفتارکیا گیا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ تینوں دہشتگردوں نے پکتیا افغانستان مرکز سے فدائی ٹریننگ حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے الگ ونگ بنانے کا فیصلہ