مکمل فہرست جاری

انتخابی نشانات کی مکمل فہرست جاری :’بلا ’شامل نہیں

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات کی مکمل فہرست جاری کر دی‘ بلے کا نشان انتخابی فہرست میں شامل نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیں، سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے الگ الگ فہرستیں جاری کی گئی ہیں۔
سیاسی جماعتوں کے لئے 145 انتخابی نشان مخصوص، آزاد امیدواروں کے لئے 177 انتخابی نشان بھی فہرست میں مخصوص کر دئیے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کرکدہ فہرست میں بلا کا نشان انتخابی موجود نہیںہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 329 انتخابی نشانوں کی فہرست ریٹرننگ آفیسروں کو بھیج دی گئی، امیدواروں کو کل انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی فیصلے کو غلط مفہوم پہنانا فساد فی الارض ہے، سپریم کورٹ