بلاول

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے‘بلاول

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا ملنی چاہئے ۔
لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی پارٹی کے رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کو جدید ریاست بنائیں، عوام کی آسانی کے لیے اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب وزیراعظم بنے تو ماضی کو دیکھتے ہوئے عوام کو نقصان پہنچائیں گے اور ان کا سیاسی ایجنڈا انتقام ہو گا لہٰذا مسلم لیگ(ن) سے دوبارہ اتحاد پیپلز پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث ہو گا۔
بلاول نے کہا کہ ماضی میں ذاتی دشمنی اور انا کی سیاست ہوئی، ہم چاہتے ہیں ایسی حکومت بنے جو مخالفوں کے پیچھے نہ پڑ جائے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور واقعے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت