بیرسٹر گوہر

الیکشن شفاف نہ ہوئے تو کوئی نہیں مانے گا‘بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ان کو کوئی نہیں مانے گا‘ جمہوریت کا تقاضا ہے ہر سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ہو۔
اسلام آباد میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ سے ریلیف بھی ملا ہے، جتنے شفاف انٹراپارٹی الیکشن ہم نے کرائے کسی نے نہیں کرائے ‘ہمیں سپریم کورٹ سے امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا، الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے لیے احکامات دیئے جائیں ۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امید ہے سپریم کورٹ جمہوریت کو بچائے گی،الیکشن کمیشن نے کبھی اس طرح سیاسی جماعت سے انتخابی نشان نہیں لیا، بدترین حالات میں انٹراپارٹی الیکشن کرائے تھے، امید ہے عدالت ہمارے انتخابی نشان کوبحال رکھے گی۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ پی ٹی آئی کی نہیں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، فواد چودھری