چاند نظر آگیا

چاند نظر آگیا:یکم رجب المرجب کل 13جنوری کو ہوگی

ویب ڈیسک : پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ‘یکم رجب المرجب 13 جنوری 2024ءبروز ہفتہ ہو گی۔
چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کے زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس بمقام ایوان اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ نزد ہائی کورٹ لاہور میں منعقد ہوا۔
پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، کراچی میں منعقد ہوئے جس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔
مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پرمطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جن میں نواب شاہ، تھرپارکر، عمرکوٹ کنری، چھور، بدین، حیدر آباد، پسنی، وندر بلوچستان اور دیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب المرجب ھ13جنوری 2024 بروزہفتہ کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک اپنانا چاہیے، میتھیو ملر