KARACHI AIRPORT

حکومت نے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دیدی

ویب رپورٹ :حکومت نے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دیدی، اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

ترجمان وزارت ہوا بازی کے مطابق حکومت نے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دیدی، فلائٹ آپریشن آج رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سابقہ ٹرانسپورٹ ملازمین اور پی ٹی آئی ورکرز کا وزیراعلیٰ کیخلاف مظاہرہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز کو گوادر اور تربت کے علاوہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں سے پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی تاہم ایس او پیز کی پیروی کرنا لازمی ہوگا، ہوائی جہازون میں جراثیم کش اسپرے اور سماجی فاصلہ یقینی بنانا ہوگا، ایئرپورٹس پر رش لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع