ہری پور، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے علاقے بگڑہ روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے سوزوکی میری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ہری پور واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں منشی ولد اورنگزیب، ملک تازیب اور زوجہ رفیق شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہری پور میں ہونیوالی فائرنگ میں 2 موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کیری ڈبہ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یاد رہے کہ تینوں مقتولین کا تعلق بگڑہ سے تین کلومیٹر فاصلے پر واقع شوراگ گاؤں سے یے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں تحویل میں لیکر ٹراما سنٹرمنتقل کردی گئیں۔
انہوں نے یہ واقعہ سابق عداوت کا نتیجہ قرار دیدیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی آج پشاور میں پاور شو کا مظاہرہ کریگی، تیاریاں تیزی سے جاری