کرکٹر شاداب خان کی شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ سمیت روضہ رسول ۖ پر حاضری

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل رانڈر شاداب خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ۖ پر حاضری دی اور شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام بھی لکھا۔شاداب خان نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کے نام پیغام لکھا کہ شادی کے پہلا سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھا آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں، اور کئی لمحات کو یادگار بنایا۔

http://https://twitter.com/76Shadabkhan/status/1756379392823939472
انہوں نے اپنی اہلیہ سے جیون ساتھی بننے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہے ہیں، اور ساتھ ہی انہوں نے اللہ سے ہمیں ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔آل رانڈر شاداب خان نے 24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔ان کے نکاح کی تقریب نجی رکھی گئی، اس کے علاوہ کرکٹر کی اہلیہ سے متعلق بھی تمام معلومات کو نجی رکھا گیا تھا۔
تاہم شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی ایک تصویر شئیر کرکے اس خبر سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔قبل ازیں فاسٹ بالر اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی نکاح کی پہلی سالگرہ کی خوشی میں اپنی اہلیہ انشا آفریدی کیلئے پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا۔انہوں نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو میری جان ساتھی، میری لائف لائن!کرکٹر نے اپنی اہلیہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں ان تمام چیزوں کے لیے ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہوں گا جو آپ نے میرے لیے کیے ہیں اور جس سے میرا دل خوشی ہوا۔

مزید پڑھیں:  پانچواں ٹی 20 ، کیویز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ