خان یونس

اسرائیل کا خان یونس کے بعد رفح میں زمینی آپریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک: اسرائیل نے خان یونس کے بعد رفح شہر میں بھی زمینی آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسرائیلی فیصلے کے بعد حماس نے بھی خبردار کر دیا ہے کہ اسرائیل کا رفح میں زمینی آپریشن یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کو ختم کردے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے خان یونس کے بعد رفح شہر میں بھی زمینی آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جسے برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور لبنان نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تباہ حال فلسطینیوں کی مزید تباہی کا اقدام قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یونیسیف نے رفح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں پناہ لیے ہوئے فلسطینی پہلے ہی کئی بار بے گھر ہوچکے ہیں، ان کے پاس رفح سے آگے جانے کی کوئی جگہ نہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ رفح میں حماس کے باقی رہ جانے والے دہشتگردوں کو ختم کریں گے، جو کہہ رہے ہیں رفح میں آپریشن نہ کریں وہ ہمیں جنگ ہارنے کا کہہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ