سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی

پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آج ہوگا

ویب ڈیسک: پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری مشترکہ طور پر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، عام انتخابات کے نتائج سمیت دیگر امور بھی زیرغور آئیں گے،
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی پی پی رہنما فریال تالپور، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، مراد علی شاہ شرکت کریں گے، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، مراد علی شاہ، ناصر شاہ، نثار کھوڑو، چودھری یاسین دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف نے وزیراعظم کو طلب کرلیا