انڈر19 کرکٹ

انڈر19 کرکٹ کی عالمی حکمرانی کا تاج آسڑیلیا کے سر سج گیا

ویب ڈیسک: انڈر19 کرکٹ کی عالمی حکمرانی کا تاج چوتھی بار آسڑیلیا کے سر سج گیا۔
جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔
254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اوپنر بلے باز آدرش سنگھ نے 47 رنز کی اننگر کھیلی، مشیر خان نے 22 ، مروگن ابھیشیک نے 42 اور نعمان تیواری نے 14 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے ہرجس سنگھ 55 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان ہیو ویبگن نے 48 اور ہیری ڈکسن نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اولیور پیک 46 رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا